ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بجلی کا تار چھونے سے ہلاک ہونے والی بچی کے والدین کودیا گیا 3لاکھ روپے معاوضہ

بجلی کا تار چھونے سے ہلاک ہونے والی بچی کے والدین کودیا گیا 3لاکھ روپے معاوضہ

Wed, 16 Sep 2020 12:02:57    S.O. News Service

بھٹکل،16؍ستمبر (ایس او نیوز) گزشتہ سال باغ میں لگائے گئے بجلی کا تار چھونے سے ہلا ک ہونے والی 6سالہ بچی خوشی نائک کے والدین کوحکومت کی جانب سے 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے لڑکی کے گھر پہنچ کرمعاوضے کی رقم بینک میں جمع کیے جانے پر ملنے والا تصدیق نامہ اس کے والدین کو سونپا۔

خیال رہے کہ ہورلی سال علاقے میں یکم جون 2019کو یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ کارگیدے میں واقع گونڈرکیری میں باغ میں جنگلی جانوروں کو آنے سے روکنے  کےلئے اطراف میں بجلی کے تار لگائے گئے تھے۔گھر کے آنگن میں کھیلتی ہوئی بچی خوشی نائک حادثاتی طور پر بجلی کے تار سے ٹکرا گئی اور شاک لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔بچی کے والدین انتہائی غربت کا شکار رہنے کی وجہ سے ایم ایل اے سنیل نائک نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے اس خاندان کے لئے 3لاکھ روپے معاوضہ منظور کروایا اور ینک کا ڈپازٹ سرٹفکیٹ متعلقہ گھر والوں کے حوالے کیا۔


Share: